اشتہار

ڈی ویلیئرز کا پاکستانی کھلاڑیوں کی بحث پر دلچسپ تبصرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹر ہوتے اور کھلاڑیوں کی لڑائی کی افواہ سنتے تو اس پر انھیں خوشی ہوتی، جس کی انھوں نے دلچسپ وجہ بتائی ہے.

ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بری پرفارمنس کے بعد نہ صرف شائقین اور ایکسپرٹس کی جانب سے ٹیم پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں بلکہ بابر اعظم کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ایسے میں مسٹر 360 نے اس حوالے سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔

سابق جنوبی افریقی بیٹسمین نے پاکستانی کھلاڑیوں کی بحث پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی بہت بحث اچھی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹیم میں ایک سے زیادہ لیڈر موجود ہے۔

- Advertisement -

تھری سکسٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے چینجنگ روم کی تصاویر دیکھیں وہاں تھوڑا بہت ردعمل موجود تھا۔ چند لڑایاں تو بالکل عام سی بات ہیں۔ اگر میں پاکستانی ٹیم کا سپورٹر ہوتا تو یہ بات میرے لیے خوش کن ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اس سے یہ لگتا کہ ٹیم میں کچھ مزید لیڈر موجود ہیں جو کہ اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور پرفارمنس پر کچھ بحث بھی کررہے ہیں۔ جنوبی افریقی بیٹر نے واضح کیا کہ اس سے ان کی مراد ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری لانا ہے۔

تاہم بابر اور شاہین کے درمیان بحث و تکرار کی افواہیں اس وقت دم توڑ گئی تھیں جب گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان پیسر کی شادی میں شرکت کرنے پہنچے تھے، دونوں وہاں کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں