اشتہار

مردہ مچھر نے حیران کُن طور پر ڈکیت پکڑوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں پولیس نے حیران کن طور پر مردہ مچھر کی مدد سے مجرم کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے فوجیان کے شہر فوزو میں ایک اپارٹمنٹ میں ہونے والی ڈکیتی میں دیوار پر خون سے لت پت مردہ مچھر نے تفتیش کاروں کو پراسرار مجرم کو پکڑنے میں مدد کی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ فوزو میں ایک ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تاہم جب حکام نے گھر پہنچ کر تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ چورعمارت میں بالکونی کی مدد سے اندر آیا۔

- Advertisement -

پولیس نے خیال کیا کہ جو شخص بھی اپارٹمنٹ میں داخل ہوا اس نے بظاہر پوری رات اس گھر میں گزا ری۔

تفتیش کے دوران دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب حکام نے دیوار پر مردہ مچھر اور خون کے نشانات دیکھے جس کے بعد خون کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلاکہ خون چائی نامی شخص کا تھا جس کا مجرمانہ ریکارڈ تھا۔

تاہم ڈکیتی کے 19 دن بعد پولیس نے چائی کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کی تو اس نے اس چوری کے ساتھ تین دیگر ڈکیتیاں کرنے کا اعتراف کیا، جس میں وہ مشتبہ تھا۔

پولیس کے مطابق مجرم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں