اشتہار

ارشد شریف کے جسمانی اعضا کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مرحوم سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے جسمانی اعضا کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کا اجلاس کل ہوگا جس میں پوسٹ مارٹم کے اہم نکات پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ’ارشد شریف کو رانا ثنا اللہ سے خطرہ تھا‘

- Advertisement -

بورڈ ارشد شریف کی ایکسرے اور سی ٹی اسکین رپورٹ پر غور کرے گا۔ بورڈ ٹیسٹ نتائج اور پوسٹ مارٹم کے نکات پر ابتدائی رپورٹ کل تیار کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈنے ارشد شریف کے جسمانی اعضا کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، فرانزک ٹیسٹ کے لیے صحافی کے جسمانی اعضا کے سیمپلز لیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں