تازہ ترین

مفتاح اسماعیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ن لیگی قیادت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پارٹی کیخلاف واضح لائن لےلی ہے مفتاح اسماعیل کو قمرجاوید باجوہ کے زیر اثر تصور کیا جاتاہے 2017 میں بھی مفتاح اسماعیل کو اسی وجہ سے وزیرخزانہ بنایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدخاقان کا شکوہ جائز ہے ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے مریم نواز پارٹی قائدکی ہدایت پراینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیےکیساتھ میدان میں اتریں گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج سیاست صرف انتقام بن چکی ہے جب کہ عوام کے مسائل ایک طرف رہ گئے ہیں۔ معیشت کی بدحالی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس کوئی بھی معجزاتی حل نہیں ہے۔ سب اپنے اپنے گریبان میں جھانکیں کیونکہ کوئی بھی بری الذمہ نہیں۔

Comments

- Advertisement -