اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

رکشہ ڈرائیور کا ٹریفک میں ہارن بجانے والوں سے انوکھے انداز میں سوال

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں رکشہ ڈرائیور کی جانب سے ٹریفک میں تیز ہارن بجانے والوں سے دلچسپ انداز میں سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دہلی سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور نے اپنے رکشہ کے پیچھے ٹریفک میں ہارن کا استعمال کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے انداز میں سوال پوچھا۔

سوال میں لکھا ہے ”ٹریفک میں ہارن بجانے سے کیا ہوتا ہے؟“ سوال کے چار آپشنز بھی دیے گئے ہیں۔ آپشن اے: ”لائٹ جلدی گرین ہو جاتی ہے“، آپشن بی: ”سڑک چوڑی ہو جاتی ہے“، آپشن سی: ”گاڑی اڑنے لگتی ہے“، یا آپشن ڈی: ”کچھ نہیں“۔

Image

دیکھا جائے تو یہ واقعی سوال اٹھانے کا انوکھا انداز ہے اور یہی وجہ ہے کہ رکشہ پر لکھے اس سوال کی تصویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں