اشتہار

فل کورٹ کی استدعا مسترد : ڈپٹی اسپیکر اور چوہدری شجاعت کا نظرثانی کی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور چوہدری شجاعت نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کرنے پر نظرثانی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی، چوہدری شجاعت اورڈپٹی اسپیکرکے وکیل سپریم کورٹ پہنچ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد کے وکلاعدالت کو بتائیں گے کہ انہیں کیس کی پیروی نہ کرنے کی ہدایت ہے۔

ڈپٹی اسپیکر ،چوہدری شجاعت فل کورٹ کی استدعامستردکرنےپرنظرثانی درخواستیں دائرکریں گے۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ کے باہر ،وکیل ڈپٹی اسپیکر عرفان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دوست محمد مزاری نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کا بائیکاٹ نہیں کیا، میں نے بھی کبھی کسی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا، آج عدالت کے سامنے اپنی بات کروں گا۔

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ میرےموکل کی ہدایت ہےکہ عدالتی کارروائی کاحصہ نہیں بننا جبکہ فاروق ایچ نائیک نےبھی عدالتی کارروائی کےبائیکاٹ سےعدالت کوآگاہ کردیا۔

یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

بعد ازاں حکمران اتحاد نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ نہ بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے دھمکیوں پر اتر آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں