تازہ ترین

کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم

لاہور: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کا کہنا ہے کہ کل اسمبلی اجلاس نہیں ہوگا یہ طے ہو چکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم نے کہا کہ جاری اجلاس کے دوران دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کی تاریخ دی جائے گی۔

واثق قیوم نے کہا: ’فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو۔ اپوزیشن کی تحریک پر جمعہ کو ووٹنگ نہیں کرائی جائے گی۔ تحریک اپوزیشن نے پیش کی جس کے لیے انہیں وقت دیا جائے گا۔ اپوزیشن کو نمبرز پورے کرنے ہوں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا ارکان کو رولز کے مطابق طریقہ کار بتایا جائے گا، 7 دن میں تحریک عدم اعتماد کے عمل کو پورا کرنا ہے۔

اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیح الرحمٰن کا اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس بلانا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس ہم نے ختم نہیں بلکہ ملتوی کیا تھا، گورنر پنجاب اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے۔

سبطین خان کا کہنا تھا کہ شوق ہے تو گورنر اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں بلالیں، ہو سکتا آج اجلاس پھر ہفتے دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دیں۔

Comments

- Advertisement -