تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

زلمی کیخلاف تباہ کن بولنگ، سوشل میڈیا پر محمد عامر کے چرچے

پی ایس ایل 8 کے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز جیت تو نہ سکا لیکن محمد عامر کی زلمی کے خلاف تباہ کن بولنگ سے شائقین کے دل جیت لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز کراچی اور پشاور کے درمیان بھی ایک سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ میچ کے آغاز میں ہی محمد عامر نے پہلے اوور میں زلمی کے کپتان بابر اعظم اور محمد حارث کو صفر پر آؤٹ کرکے اسٹیڈیم میں سنسنی پھیلائی تو دوسرے ہی اوور میں ون ڈاؤن آنے والے محمد صائم کو ایک کے انفرادی اسکور پر میدان بدر کردیا۔

گوکہ یہ میچ کراچی کنگز 24 رنز سے ہار گیا لیکن میچ میں تباہ کن بولنگ کرنے اور چار وکٹیں لینے کے بعد شائقین کرکٹ کی زبان پر صرف کنگز کے شیر محمد عامر کا ہی نام ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے ہی چرچے ہیں۔

محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کے بعد شائقین کرکٹ کا سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آگیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ عامر نے بابر اعظم کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا تو دوسرا بولا عامر کے خلاف بابر دنگ رہ گئے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ کنگ ہمیشہ کنگ رہتا ہے، کوئی پوچھنے آئے تو کہنا عامر آیا تھا تو کسی نے کہا کہ شیر واپس آگیا ہے۔

 

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرکے لکھا کہ عامر کا پہلا اوور لاجواب تھا، حارث اور بابر دونوں کو ڈک پر چلتا کیا۔

 

زلمی کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد عامر کی سلیبریشن کا انداز بھی سوشل میڈیا پر خوب شیئر ہو رہا ہے۔

 

کسی نے عامر کی گیندوں کو آگ سے تشبیہہ دی تو ایک مداح کو سینیئر بولر کا ایشیا کپ 2016 کا بھارت کے خلاف اسپیل یاد آگیا۔

 

ایک صارف نے دلچسپ انداز اختیار کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں بھارتی کپتان روہت  شرما بابر اعظم کو تسلی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ٹینشن نہ لے بھائی یہ سب کے ساتھ ایسا ہی کرتا ہے۔

 

ایک صارف نے ماضی یاد کرتے ہوئے عامر ہاتھوں کے سابق بھارتی کپتانوں سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی کے بعد گزشتہ روز بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کی تصاویر شیئر کیں۔

 >

Comments

- Advertisement -