بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

دھرمیندر کا نیا روپ دیکھ کر سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کا نیا روپ دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

دھرمیندر بھارتی سنیما میں کامیاب کیریئر کے بعد آنے والی آن لائن سیریز تاج ڈیوائیڈڈ بائی بلڈ کے ساتھ ڈیجیٹل پلٹ فارم پر ڈیبیو کریں گے۔

برسوں تک اپنے اپنی اداکاری سے کروڑوں مداحوں کے دل میں چمک کو برقرار رکھنے کے بعد اداکادھرمیندر اب بالکل مختلف کردار پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

دھرمیندر نے آنے والی فلم سے اپنی پہلی جھلک سے مداحوں کو حیران کر دیا اس سیریز میں نصیر الدین شاہ، ادیتی راؤ حیدری، شبھم کمار مہرا، آشم گلاٹی، اور دیگر ادکار کے ساتھ ڈیجیٹل اسکرین پر نظر آئیں گے۔

گزشتہ روز دھرمیندر نے ٹوئٹر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ فلم تاج میں صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تصاویر میں معروف اداکار نے لمبا لباس، سفید لمبی داڑھی رکھی ہوئی ہے، ساتھ ہی سر پر سفید رنگ کا پگھ پہنا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں