تازہ ترین

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ، تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی : ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے کی تفصیلات بتادیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخود کش حملے کو ناکام بنادیا گیا، دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کہا کہ کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے دہشت گردوں کی تعداد 2 تھی اور دونوں پیدل تھے، ایک دہشت گرد نے گاڑی کےقریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے گاڑی پر فائرنگ کی.

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کےہمراہ موجود سیکیورٹی گارڈ نے دہشت گرد سے مقابلہ کیا،پیٹرول پمپ کےقریب پولیس موبائل کھڑی تھی جودھماکےکی آوازسن کرپہنچی، شرافی گوٹھ تھانےکےاہلکاروں نےبھی دہشت گردسےمقابلہ کیا، پولیس سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ حملہ صبح 6بجکر50منٹ کیاگیا، خودکش حملہ آوورکاسراورکچھ اعضاملےہیں، فائرنگ سےہلاک دہشت گرد کی فنگرپرنٹس سےشناخت کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکیوں سےمتعلق تھریٹ موجودتھے، سیکیورٹی تھریٹ کے باعث پولیس بھی الرٹ تھی اور سیکیورٹی سے متعلق سی پیک اورنان سی پیک کاپلان تیارکیاگیاتھا، یہ طے ہوا تھا کہ غیر ملکی پولیس، رینجرزیا پرائیویٹ سیکیورٹی ساتھ رکھیں گے۔

دوسری جانب ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر نوشین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے 3زخمی جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لائےگئے،43سالہ زخمی نور محمد کی حالت تشویشناک ہے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نیورو سرجری وارڈ منتقل کیا جائے گا۔

ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال نے بتایا کہ زخمیوں میں 2سیکیورٹی گارڈ اور ایک راہ گیر ہے تاہم زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں۔

یاد رہے آج صبح لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کو لے جانے والی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا ، پولیس نے حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

گاڑی میں غیرملکی شہری موجود تھے، جو محفوظ رہے، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے بیگ بھی ملا ہے۔

Comments

- Advertisement -