اشتہار

کراچی پولیس آفس پر حملہ : ڈی آئی جی ساؤتھ کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان نے کم ازکم ایک ماہ تک ریکی کی ، دہشت گرد جہاں سے آئے عام آدمی نہیں آسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگردایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے،انھیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کو ٹارگٹ کیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر پر دہشت گرد پہلے بھی آچکے ہیں۔

- Advertisement -

عرفان بلوچ نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد ایک ماہ تک ریکی کرتے رہیں، ریکی مکمل کرنے کے بعد حملہ کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے ، دہشت گرد جہاں سے آئے عام آدمی نہیں آسکتا تاہم دہشت گردوں کی شناخت تقریباً ہوچکی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کار میں آئے اوررہائشی کوارٹرز کی طرف سے داخل ہوئے، کار کے اندر سے بھی کچھ نمبر پلیٹس ملی ہیں تاہم لوکل سہولت کاروں کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں