تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

فالودے اور پاپڑ والوں کے بعد اب معذور افراد کرپٹ مافیا کا شکار

کرپٹ مافیا نے پہلے فالودے اور پاپڑ والوں کو گھیرا اور اب غریب معذور افراد بھی ان کے نشانے پر آگئے ہیں بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے کرپٹ مافیا نے پہلے فالودے اور پاپڑ والوں کو گھیرا تھا اور اب معذور افراد بھی ان کے نشانے پر آگئے ہیں۔ سکھر حیدرآباد میں موٹر وے میگا کرپشن کیس میں غریب معذور افراد کے شناختی کارڈ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مذکورہ کیس میں ضلع نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے 6 غریب معذور افراد کے شناختی کارڈ استعمال کیے گئے جن کو امداد دینے کا جھانسہ دے کر ان کی شناختی کارڈ کی کاپیاں حاصل کی گئی اور پھر ان کے سندھ بینک میں اکاؤنٹس کھلوا کر ان میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ جس پر ایف آئی اے حرکت میں آگیا اور مذکورہ غریب معذوروں کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے جس کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

جن 6 افراد کو شامل تفتیش کرکے ایف آئی اے طلب کیا گیا ہے ان میں ارباب سولنگی، نذیر سولنگی، مختیار میمن ودیگر شامل ہیں جو تحقیقات کے لیے اپنے بیانات ریکارڈ کرانے ایف آئی اے ضلع بینظیر آباد آفس پہنچے اور وہاں انصاف کے لیے احتجاج بھی کیا۔

غریب معذوروں نے بتایا کہ ان سے زکوٰۃ وعشر کمیٹی کے چیئرمین نے زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے شناختی کارڈ کی کاپیاں لی تھیں اس کے بعد کیا ہوا ہمیں پتہ نہیں۔ اس فراڈ کا اس وقت پتہ چلا جب ہمیں یہ نوٹس ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کو کھانے کے لیے آٹا تک نہیں تو اکاؤنٹ میں کروڑوں کیسے آئے۔ اس حوالے سے زکوٰۃ وعشر کمیٹی کے مذکورہ چیئرمین سے تحقیقات کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

 

مظاہرین نے بتایا کہ چیئرمین ، نے ایف آئی اے کے دفتر کے باہر تحقیقات کے لیے پہنچے اور احتجاج کیا۔ کہنا ہے کہ کھانے کو نیہں ہے تو اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کیسے آئے عشر زکوٰۃ کمٹی کے چیئرمین نے زکوت ادائیگی کے لیے شناختی کارڈ کی کاپیاں لی تھیں کھانے کو آٹا نہیں تو کروڑوں کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی، ایف آئی اے مذکورہ چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی سے تحقیقات کرے۔

Comments

- Advertisement -