تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

انگلینڈ کی معذرت پر رمیزراجا کا ردعمل آگیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان سے معذرت پر افسوس کا اظہار کرتے ‏ہوئے اسے پاکستان کے لیے ویک اپ کال قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں رمیز راجا نے لکھا کہ انگلینڈکےفیصلےسےمایوسی ہوئی، ضرورت کے وقت ساتھ نہ دینے ‏پر افسردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال سےبھی نکل جائیں گے پاکستان کیلئے ویک اپ کال ہے کہ دنیاکی نمبرون ٹیم ‏بنے پاکستان بہترین ٹیم بن گئی توکھیلنےکیلئےٹیموں کی لائن لگ جائےگی۔

نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

انگلش بورڈ نے کہا کہ یقین ہے پاکستان کے دورے سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیاری نہیں ہوسکے گی سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہوگی۔

ای سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یقین ہے پی سی بی نے عالمی کرکٹ کی واپسی کے لیے انتھک محنت کی ہے، فیصلے سے پاکستان میں کرکٹ پر اثرات کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

Comments

- Advertisement -