کراچی : ملک بھر میں لین دین کے معاملات میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں روپے کی قدر مزید غیر مستحکم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے مہنگا ہوکر نئی بلند سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں 59 پیسے مزید اضافے کے بعد ڈالر 287 روپے 15پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Rh50JMrnGa pic.twitter.com/86RN7ScO7W
— SBP (@StateBank_Pak) May 23, 2023
کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر ایک روپے 33 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 308 روپے ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 59 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 286.56 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔