اشتہار

روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹر بینک میں مسلسل 11 روز تک ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں معمولی بحالی دیکھی جارہی ہے، ڈالر کی قیمت 242 روپے سے 239 روپے پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز 29 جولائی 2022 جمعے کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا اور 240 روپے پر جا پہنچا۔

- Advertisement -

تاہم بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی اور دن کے اختتام تک ڈالر 57 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 239 روپے 94 پیسے سے کم ہو کر 239 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپر مارکیٹ میں ڈالر 250 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

گزشتہ 11 کاروباری روز سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد سے کل اور آج روپے کی قدر میں بحالی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے 3 ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوچکا ہے جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

صرف گزشتہ ہفتے یعنی 18 سے 22 جولائی 2022 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 روپے اضافہ ہوا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 8 فیصد تک کمی ہوئی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں دسمبر 2021 سے اب تک 18 فیصد گرا ہے، دیکھا جائے تو مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف 3 فیصد گری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں