تازہ ترین

ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ، ادارہ بیورو شماریات

اسلام آباد : پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک سے تجارتی سامان کی برآمدات میں 3.64فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ادارہ بیورو شماریات کے مطابق ماہ دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں3.64فیصد کمی ہوئی، دسمبر2022میں برآمدات کا حجم2ارب30کروڑ ڈالرز رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں16.64فیصد کمی ہوئی، جولائی سے دسمبر تک برآمدات میں5.79فیصد کمی ہوئی، اس دوران برآمدات14ارب 24کروڑ ڈالرز تک رہیں۔

ادارہ بیورو شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبرتک درآمدات31ارب38کروڑڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ6ماہ میں تجارتی خسارہ17ارب13کروڑ ڈالرز رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں جولائی تا دسمبر تجارتی خسارے میں32.66 فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی سے دسمبر درآمدات میں22.63فیصد کمی ہوئی، مجموعی طور پر معاشی بدحالی اور برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -