اشتہار

طلباء کیلئے اہم خبر ! سرکاری کالجوں میں داخلے کے لیے بڑی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں سرکاری کالجوں میں داخلے کے لیے ڈومیسائل اور پی آرسی کی شرط عائد کردی گئی، جس کے باعث طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلے کے لیے ڈومیسائل اور پی آرسی کی شرط رکھ دی گئی ، جس کے باعث طلبا رل گئے۔

داخلے کے وقت ڈومیسائل پی آر سی کی شرائط کے باعث طلبہ داخلوں سے محروم ہیں تاحال محکمہ تعلیم نے صورت حال کا نوٹس نہیں لیا۔

- Advertisement -

آن لائن فارم اور مکمل ریکارڈ محکمہ تعلیم کے پاس جمع ہونے غیر ضروری دستاویزات کالجوں میں طلب کی جارہی ہے، طلبہ وطالبات کے مطابق مطلوبہ داخلہ میعار مکمل ہونے باوجود داخلہ مرحل مشکل ہوچکا ہے۔

طالب علموں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اون فارم جمع کراتے پورا بائیو میٹرک محکمہ تعلیم کو فراہم کرچکے ہیں، وزیر اعلی سندھ صورت حال کا نوٹس لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں