تازہ ترین

ڈاکٹر سیمی جمالی کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی

کراچی: آنتوں کے کینسر میں مبتلا جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی گزشتہ تقریباً ڈھائی سال سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ پرسوں طبیعت خراب ہونے پر انہین نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

اسپتال میں مزید بہتر علاج کرنے کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ان کی پوری فیملی کو اسپتال پہنچنے کی فوری ہدایت کر دی گئی۔

شوہر اے آر جمالی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو پرسوں طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال خود لایا تھا، وہ ابھی وارڈ میں داخل ہیں لیکن آکسیجن لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام دوستوں سے ان کی صحت کیلیے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔

سال 2021 میں ڈاکٹر سیمی جمالی کو بطور جناح اسپتال کی ڈائریکٹر کورونا وبا کے دوران اپنی فرائض منصبی بہترین انداز میں سنبھالنے پر ’گلوبل ہیروز قرار‘ دے دیا گیا تھا۔

امریکی جریدے این پی آر نے کورونا وبا کے ایک سال مکمل ہونے پر عالمی وبا سے نبرد آزما شخصیات کی فہرست جاری کی تھی۔ پاکستان کیلیے بڑا اعزاز یہ تھا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

جریدے نے ان کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا اور لکھا تھا کہ جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود وہ کووڈ 19 کے دوران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتی رہیں۔

Comments

- Advertisement -