اشتہار

دنیا کی مہنگی ترین افطاری، ایک روزے دار کا افطار 47 لاکھ پچاس ہزار روپے میں

اشتہار

حیرت انگیز

آپ کے خیال میں ایک شخص کی افطاری کے لیے بہت زیادہ ایک سے پانچ ہزار روپے کی رقم درکار ہوتی ہے؟ یہ خیال آپ کا پہلے تو درست ہوسکتا تھا مگر اب بالکل غلط ہے۔

دنیا بھر میں بسنے والے فرزندانِ توحید رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھنے کے لیے اپنی حیثیت کے مطابق بہتر سے بہتر سحری اور افطاری کا انتظام کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی بات کی جائے تو وہاں 100 سے 400 درہم کے درمیان اچھی افطاری مل جاتی ہے مگر اب یو اے ای کی ایک فضائی کمپنی نے پرتعیش افطاری کا اہتمام کیا ہے۔

- Advertisement -

اس کے تحت روزے دار فضا میں روزہ کھولتا ہے، جس کے لیے اُسے 66 ہزار درہم ادا کرنا پڑتے ہیں۔ یہ رقم ً پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ساڑھے 27 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jetex (@jetex)

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی کی جانب سے مہمانوں کو افطارپیش کیا جاتا ہے، روزے دار فضا میں ہی روزہ کھولتے ہیں۔

جیٹیکس نامی کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’پہلی پرواز میں پانچ لوگوں کو جہاز میں سوار کیا گیا، نجی طیارہ 90 منٹ فضا میں رہنے کے بعد اُسی مقام پر لینڈ ہوا، جہاں سے اس نے اڑان بھری تھی‘۔

مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ کرسیاں لگائی گئیں ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو افطاری میں جوس، رول، پھل فراہم کیے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں