اشتہار

درفشاں سلیم کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں رومی کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان کی مہندی کی تقریب میں درفشاں سلیم نے بھارتی گانے پر پرفارم کیا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

درفشاں سلیم بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت کے مشہور گانے ’آجا نچلے‘ پر رقص کررہی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور حرا خان کو مہندی کے دوران ان کے لباس کے انتخاب کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔

اداکارہ حرا خان کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

حرا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں