تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آئندہ بجٹ میں کونسے موبائل فونز مہنگے ہوں گے ؟

اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں 100 یا اس سے زائد ڈالر مالیت کے امپورٹڈ موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے، جس سے موبائل فونز مزید مہنگے ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ غیر ضروری اور لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی ، جس کے باعث امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں 100 یا اس سے زائد ڈالر مالیت کے امپورٹڈ موبائل پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے جبکہ امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اورایل ای ڈی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر اضافی سیلز ٹیکس منی بجٹ کے بعد وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ بجٹ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رکھنے سے 45 سے 55 ارب کی آمدن متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق لگژری آئٹمز میں 500 ڈالر مالیت سے زائد کے امپورٹڈ موبائل فون شامل ہیں جبکہ خواتین کے لیے امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا۔

اس کے علاوہ امپورٹڈ لپ اسٹک، مسکارے اور فیس پاؤڈر ، پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک ، امپورٹڈ برانڈڈ شوز ، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا۔

ذرائع کے مطابق امپورٹڈپرائیویٹ اسلحے، برانڈڈ ہیڈ فونز،آئی پوڈ اور اسپیکرز، امپورٹڈ لگژری برتنوں، امپورٹڈ باتھ فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز ، سینٹری کے سامان اور امپورٹڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ امپورٹڈ چاکلیٹ، امپورٹڈ ٹافیاں اور کینڈی ، امپورٹڈ جام، جیلی اورمایونیز پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد پر برقرار رہے گی۔

Comments

- Advertisement -