اشتہار

ہالی ووڈ اداکار اور نامور ریسلر ’دی راک‘ رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر دی راک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکار اور نامور سابق ریسلر دی راک اپنی دوست لورین ہشیان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن نے شادی کی اطلاع اپنے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دی، دی راک نے لکھا کہ وہ 18 اگست 2019 کو لورین سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔

- Advertisement -

نامور اداکار ڈوائن جانسن کے مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ دی راک نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ریسلنگ سے محبت ہے، میں خوش قسمت تھا کہ ریسلنگ میں عمدہ دور گزارا اور کئی اعزاز اپنے نام کیے۔

مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار اور نامور ریسلر پاکستانیوں کے شکر گزار

یاد رہے کہ چند روز قبل ڈوائن جانسن نے اپنی نئی فلم ہوبز اینڈ شا کو سراہنے پر پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ڈوین جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ہوبز اور شا کا اچھا استقبال کیا جس پر میں آپ کا بے حد مشکور ہوں‘۔

خیال رہے کہ رواں ماہ امریکی میگزین فوربس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دی راک نے 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں