جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، مری، ایبٹ آباد، مہمند، سوات، مردان، نوشہرہ، ہنگو، لوئر دیر، کوہاٹ، بونیر، مالاکنڈ، بٹ خیلہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کےقریب ہندوکش اور گہرائی 209 کلومیٹر تھی۔

- Advertisement -

فوری طور پر زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں