اشتہار

9 ماہ کی معاشی تباہی کے بعد حکومت عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے بچت کے نام پر قائم 15 رکنی کمیٹی بنتے ہی بکھرنے لگی ، ممتاز ماہر معیشت ڈاکٹر زبیر خان نے کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 9ماہ کی معاشی تباہی کےبعدحکومت عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگی، وزیر مملکت برائے خزانہ کی کنوینر شپ میں قومی سطح پر بچت کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔

بچت کے نام پر قائم 15 رکنی کمیٹی بنتے ہی بکھرنے لگی ، ممتاز ماہر معیشت ڈاکٹر زبیر خان نے کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کردیا ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی کنوینرشپ میں 15 رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

- Advertisement -

ماہر معیشت ڈاکٹر زبیر خان اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کا حصہ بنانے سے قبل میری رضامندی حاصل نہیں کی گئی، میں کمیٹی یا اس کے غلط فیصلوں کا قطعاً حصہ نہیں بن سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، ایسی معاشی ٹیم کا کسی صورت حصہ نہیں بن سکتا، جتنا بگاڑ پیدا کر دیا گیا ہے وہ افسوسناک ہے۔

ماہر معیشت نے مزید کہا کہ میں آغاز سے ہی اس حکومت کی معاشی پالیسی پر تنقید کرتا رہا ہوں، مجھے پوچھے بغیر معاشی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں