اشتہار

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا 14مئی کو انعقاد ناممکن ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روکتے ہوئے بیلٹ پیپرز اور تصاویر والی ووٹرز لسٹیں فوری طورپر نہ چھاپنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کےانتخابات کا 14مئی کوانعقاد ناممکن ہوگیا ، الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روک دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز اور تصاویر والی ووٹرز لسٹیں فوری طور پر نہ چھاپنے کا فیصلہ کرلیا ، کل تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع نہ ہوئی تو 14 مئی کو انتخابات کا انتظام نہیں ہوسکے گا۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوبیلٹ پیپرز کی چھپائی اورترسیل کے لئے کم از کم 14 روز درکار ہوں گے، الیکشن کمیشن نے فنڈزکی عدم فراہمی کی وجہ سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی نہ کی۔

الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کے لئے کم از کم ڈیڑھ ارب روپے درکارہیں، الیکشن کمیشن نے صرف پنجاب اسمبلی کے لئے ساڑھے 7کروڑبیلٹ پیپرز چھاپنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تصاویر والی ووٹرلسٹیں بھی چھاپنی ہیں، انتخابات سے متعلق دو اہم امور کی تیاریاں روکی گئیں ہیں۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے 14مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں