تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

دوران عمرہ کعبہ کے سامنے خاتون کی روح پرواز کرگئی

ریاض: مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیبہ مصطفیٰ عمرہ ادا کرنے کے دوران کعبہ کے سامنے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصری خاتون ہیبہ مصطفیٰ کو روزے کی حالت میں عمرے کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی نماز جنازہ میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔

خاتون نے پسماندگان میں شوہر اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔

خاتون کے شوہر نے فیس بک پوسٹ میں اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’وہ دیکھ بھال کرنے والی، صالح اور فرمانبردار بیوی تھیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہیبہ کا انتقال میرے خاندان اور چاہنے والوں کے لیے بہت بڑ انقصان ہے، اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔‘

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آتی ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس مقدس مہینے میں عمرہ کرنا سال کے کسی بھی دوسرے وقت عمرہ کرنے سے زیادہ برکتوں کا حامل ہے۔

Comments

- Advertisement -