اشتہار

بلدیاتی انتخابات، عمر رسیدہ اور معذور شہری بھی ووٹ ڈالنے نکل پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں دوسرے مرحلے کے کراچی اور حیدرآباد میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کئی عمر رسیدہ اور معذور افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں پولنگ جاری ہے تاہم کئی علاقوں میں پولنگ گھنٹوں تاخیر سے شروع ہونے اور بعض پولنگ اسٹیشن پر تاحال پولنگ شروع نہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایسی صورتحال میں انتہائی عمر رسیدہ اور بزرگ شہریوں نے گھروں سے نکل کر عوام کو پیغام دیا ہے۔

کراچی کے چنیسر ٹاؤن کی یونین کونسل 8 کے پولنگ اسٹیشن پر 80 سالہ بزرگ خاتون ووٹ ڈالنے آئیں اور پولنگ عملے کی مدد سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے ملک میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں انہوں نے تمام انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔

- Advertisement -

بلدیہ ٹاؤن یوسی 7 میں ایک معذور بزرگ شہری اپنا ووٹ ڈالنے آئے اور دیگر ووٹرز کو پیغام دیا کہ جب میں آسکتا ہوں تو باقی شہریوں کو بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشز پر آنا چاہیے۔

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر کی یونین کونسل 6 کے پولنگ اسٹیشن پر بھی ایک عمر رسیدہ شہری نے ووٹ کاسٹ کیا۔

بزرگ شہریوں کی جانب سے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے شعور کا اظہار صرف کراچی نہیں بلکہ اندرون سندھ بھی دیکھنے میں آیا اور مٹیاری کی یونین کونسل پلیجانی اسٹیشن پر ایک معذور شخص پولنگ اسٹیشن پہنچا اور پولیس اہلکار کا سہارا لیتے ہوئے ووٹ ڈالا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں