اشتہار

گجرات میں زمین کے تنازع پر انتخابی امیدوار قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے علاقے گجرات میں زمین کے تنازع پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثاقب نواز کو قتل کر دیا گیا پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گجرات میں زمین کےتنازع پر فائرنگ کر کے ثاقب نواز نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول نے 8 فروری 2024 کے الیکشن کے لیے صوبائی اسمبلی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

ڈی ایس پی مقتول ثاقب نواز کے والد کا زمین کا تنازع چل رہا تھا اور فائرنگ سے قبل مقتول اور ملزمان  لڑ رہے تھے۔

- Advertisement -

دریں اثنا امیدوار صوبائی اسمبلی ثاقب نواز کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر کے مقتول کے والد کی مدعیت میں پانچ نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں