اشتہار

میئر اور چیئرمین کے انتخابات: پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی نے سندھ میں میئر اور چیئرمین کے انتخابات جلدازجلد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

اس سلسلے میں پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر کہا ہے کہ میئر، چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرائےجائیں۔

خط کے مطابق سندھ کے 4 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک سال قبل ہوئے تھے کراچی اور حیدرآباد میں طوفانی بارشوں کے باعث انتخابات ملتوی ہوئےتھے کراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی و ضمنی انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا کہ میئر اور چیئرمین کے انتخابات نہ ہونےسے سندھ میں بلدیاتی نظام فعال نہیں منتخب افراد کو فعال بنانے میں تاخیرآئین وقانون کے مقاصد سے متصادم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

’بلاول بھٹو وزیراعظم اور میئرکراچی پیپلزپارٹی کا ہوگا‘

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ میئر کراچی پیپلزپارٹی کا ہو گا اور بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے۔

بلدیاتی انتخابات میں فتح پر کراچی میں منعقد جلسہ تشکر سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک پی پی کامیئرکراچی نہیں بننےدیا گیا ضیاالحق کے سخت ترین دور میں پیپلز پارٹی جیتی تھی اُس دور میں دھاندلی نہیں ہوتی تو مئیر پیپلز پارٹی کا ہوتا۔

سعید غنی نے کہا کہ ہمیشہ کہاجب بھی کراچی میں شفاف الیکشن ہوئےپی پی ابھر کر آئےگی تھوڑا انتظار کرنا ہے مئیرپیپلز پارٹی یہاں ہو گا کراچی کی 13 ٹاؤن کمیٹیاں، 104 یوسیز پی پی نےجیتی ہیں پہلےکبھی نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں