تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز کے ’کہانی سنو‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

نیدرلینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے اپنی آواز میں کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ گنگنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے گلوکار کیفی خلیل کا مشہور گانا ’کہانی سنو‘ اپنی سریلی آواز میں گایا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ایما ہیسٹرز کے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد 5.8 ملین سے زائد ہے جبکہ انہیں اُردو میں گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایما ہیسٹرز اپنی آواز میں سپر ہٹ گانا ’پسوڑی‘ گا کر سب کو حیران کردیا تھا۔

پسوڑی کی ویڈیو نیدرلینڈز کے سفارتخانے نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی اور پوسٹ میں لکھا تھا کہ 2023 کے آغاز کے لیے اس سے بہتر اور کیا چیز ہوگی۔

ڈچ سفارتخانے نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’اگر پاکستانی گلوکار ڈچ گیت گا سکتے ہیں تو وہ ہمیں بھیجیں۔‘

یاد رہے کہ گلوکار کیفی خلیل کا مقبول گانا ’کہانی سنو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 10 گلوبل گانوں کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آگیا۔

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا، بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے اور آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ کی محبت اور حمایت کے لیے ڈھیروں پیار اور دعائیں، میرے تمام مداحوں کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔‘

خیال رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی کہانی سنو اپنی آواز میں ریلیز کیا تھا جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -