تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عید سے قبل تنخواہ کے بعد ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، مستقل اورکنٹریکٹ ملازمین کوایک بنیادی تنخواہ کےبرابراعزازیہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ،اعزازیہ رمضان پیکج پرعمل درآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مستقل اورکنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہر ڈیلی ویجر کو 9 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین کواعزازیہ عیدالفطرسےقبل جاری کیاجائےگا، اعزازیہ کے حصول کیلئے ماہ رمضان میں کم ازکم 80 فیصد حاضری ضروری ہوگی۔

یاد رہے حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ اور پینشن دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -