تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جوز بٹلر نے میتھیو ویڈ کیخلاف اپیل نہ کرنے کی وجہ بتادی

پرتھ: آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی پر جاز بٹلر کا ردعمل آگیا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب آسٹریلوی بیٹر میتھیو ویڈ نے اپنی وکٹ بچانے کیلئے انگلش بولر مارک ووڈ کو دھکا دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارک ووڈ وکٹ کے قریب جیسے ہی کیچ پکڑنے کے لیے آتے ہیں تو ویڈ انہیں روکتے ہوئے کریز میں واپس آجاتے ہیں۔

ویڈیو پر کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی میتھیو ویڈ پر تنقید کی گئی اور اسے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

اب واقعے پر انگلش کپتان جوز بٹلر کا ردعمل آگیا اور انہوں نے میتھیو ویڈ کے خلاف اپیل نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی ہے۔

انگلش کپتان سے سوال کیا گیا کہ ‘اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی ایسی صورتحال پیش آئی تو کیا وہ تب بھی اپیل نہیں کریں گے؟’

جواب میں بٹلر نے  بتایا کہ ‘مجھ سے ٹیم نے پوچھا کہ اپیل کریں جس پر میں نے انکار کردیا کیونکہ مجھے علم ہی نہیں تھا کہ اصل معاملہ ہوا کیا ہے میں بال کو مسلسل دیکھ رہا تھا اس لیے نیچے گراؤنڈ پر کیا ہورہا ہے میرا دھیان  نہیں گیا’۔

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ’مجھے کھلاڑیوں سے اسی وقت اس بارے میں پوچھنا چاہیے تھا۔‘

جوز بٹلر نے مزید کہا کہ ‘یہ ہمارا آسٹریلیا سے سیریز کا پہلا میچ تھا میں نے اسی لیے زیادہ دھیان نہیں دیا اور سوچا میچ کو جاری رکھنا چاہیے’۔

میتھو ویڈ سوشل میڈیا صارفین کا ٹارگٹ کیوں بنے؟ ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ انگلینڈ نے تین میچز کی سیریز میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دی تھی جبکہ میتھیو ویڈ 15 گیندوں پر 21 رنز بنا کر سیم کرن کی گیند پر بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے تھے۔

Comments

- Advertisement -