پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

ترک صدر نے پانی کیوں نہیں پیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان کی اپنے محافظ کی طرف سے پیش کردہ پانی پینے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز زیربحث ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوامی اجتماع میں صدر اردگان نے اپنے محافظ سے پانی پینے سے انکار کر دیا اور اسے واپس کر دیا تاہم اپنے بیٹے بلال اردگان کے ہاتھ سے گلاس لے کر پانی پی لیا۔

یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ ترکی کے صدر نے پہلے پانی پینے سے کیوں انکار کیا؟ جب کہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ "سیکیورٹی اقدام” سے متعلق تھا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اردگان کی صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کی تیاری کے لیے صوبہ ہاتائے میں ایک سیاسی سرگرمی میں شرکت کے دوران پیش آیا۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر اردوان کو محافظ کی جانب سے پانی پیش کیا گیا تو انہوں نے گلاس تھامنے سے انکار کیا، اس صورتحال پر گارڈز نے پانی کا گلاس صدر کے بیٹے کو دیا تا کہ وہ پیش کریں۔
بیٹے بلال نے صدر کو پانی پیش کیا تو طیب اردوان نے پیچھے مڑ کر بیٹے کو دیکھ کر تسلی کی اور پھر پانی پی لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں