جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

طلاق کے بعد ایشا دیول پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول سابق شوہر بھرت تختانی سے طلاق کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئیں۔

رواں سال 6 فروری کو ایشا دیول اور ان کے شوہر بھرت تختانی نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا، ایشا دیول نے سال 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ ہیما مالنی اپنی بیٹی کی طلاق کے فیصلے کی حمایت کررہی ہیں لیکن وہ اس معاملے پر میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتیں جبکہ ایشا دیول کے والد دھرمیندر اپنی بیٹی کی طلاق کی وجہ سے بہت اداس ہیں۔

تاہم ایشا دیول کو آج صبح ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی دونوں بیٹیاں موجود نہیں تھیں بلکہ وہ اکیلے ہی ممبئی سے پرواز لے کر دوسرے شہر جارہی تھیں۔

ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز نے ایشا دیول کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اداکارہ پراعتماد انداز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے نظر آئیں۔

بھارتی صحافی نے ایشا دیول سے ان کی خیریت دریافت کی جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سب کیسے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں