تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

”مجھ پر گوری رنگت کیلیے انجیکشن لگوانے کا دباؤ ڈالا گیا“

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں مجھ پر گوری رنگت کے لیے انجیکشن لگوانے کا دباؤ ڈالا جاتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا گپتا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کیریئر کے آغاز میں مجھے اپنی ناک کی سرجری کروانے کو کہا گیا لیکن میں نے کہا کہ میری ناک گول ہے اور ایسے ہی ٹھیک ہے۔

ایشا گپتا نے کہا کہ خوبصورت نظر آنے کے لیے انجیکشن لگوانے کے مشورے ملے اور کئی بار تو میں ان باتوں میں بھی آگئی، معلوم کرنے پر پتا چلا کہ اس طرح کے انجیکشن کی قیمت 9000 روپے ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جس نے بھی مشورہ دیا اس کا نام نہیں لوں گی لیکن آپ کو ہماری بہت سی اداکارائیں ملیں گی جن کا رنگ گورا ہے۔

ایشا گپتا نے کہا کہ اداکاروں پر خوبصورت نظر آنے کا بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، میں کبھی نہیں چاؤں گی کہ میری بیٹی اداکار بنے ورنہ اسے چھوٹی عمر سے ہی خوبصورت نظر آنے کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی عام لوگوں کی طرح نہیں گزار سکے گی، میں چاہتی ہوں کہ وہ ایک کھلاڑی بن جائے، اسے زیادہ پڑھائی بھی نہیں کرنی پڑے۔

Comments

- Advertisement -