اشتہار

یورو کپ: روسی حکام نے 15 سے زائد پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر روک لیا، دفتر خارجہ کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانی رل گئے ہیں، 48گھنٹوں میں 15 سے زائد پاکستانیوں کو روسی حکام نے تحویل میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی حکام نے یورو کپ دیکھنے جانے والے متعدد پاکستانیوں کو ایئر پورٹ پر ہی روک لیا ہے، ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو جعلی فین آئی ڈی کے شبے میں روکا گیا ہے۔

روسی حکام نے 4 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ بھی کر دیا ہے، تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بیش تر پاکستانی اصلی فین آئی ڈی پر یورو کپ دیکھنے روس پہنچے تھے۔

- Advertisement -

ادھر پاکستانیوں کو روکے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے بھی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسئلے سے خارجہ آفس آگاہ ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کے حکام روسی ہم منصب سے رابطے میں ہیں، اسلام آباد میں بھی وزرات خارجہ نے روسی سفارت خانے سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

ترجمان زاہد حفیظ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر روکے جانے کے معاملے کو جلد خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں