اشتہار

عمران خان کا خصوصی انٹرویو آج رات اے آر وائی نیوز پر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم عمران خان کا ماریہ میمن کے ساتھ خصوصی انٹرویو آج رات 8 بجے اے آر وائی نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

پروگرام کی میزبان ماریہ میمن کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے انتخابات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان کا کہنا ہے کہ اگرپی ڈی ایم مئی میں اسمبلی توڑ کر جون جولائی میں الیکشن کی بات کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے جنرل سیکریٹری شاہ محمود قریشی مذاکرات کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان نے بتایا کہ ابھی تک کسی نے شاہ محمود قریشی سے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ قمر باجوہ، فیض حمید میرے پاس آئے اور کہا کہ مودی پاکستان آنا چاہتا ہے تو میں نے منع کردیا، میں نے کہا کہ ابھی مودی نے کشمیر کا الحاق ختم نہیں کیا اسے کیسے بلاسکتے ہیں؟

اس کے علاوہ انٹرویو میں ملک کے داخلی اور خارجی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ہے کہ کیا سعودی ولی عہد پاکستان میں "سیاسی اتفاق رائے” کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں ؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان بزدار ہی ہوں گے؟  اور آڈیو لیکس کا معاملہ کہاں تک جائے گا؟ یہ سب جاننے کیلئے آج ہی ملاحظہ فرمائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خصوصی انٹرویو آج رات 8بج کر3منٹ پرصرف اے آر وائی نیوز پر دیکھیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں