اشتہار

کبھی بھی کسی بھی سیاسی جماعت کو ختم نہیں غیر فعال کیا گیا: رمیش کمار کا خصوصی انٹرویو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: منحرف پی ٹی آئی رکن اسمبلی رمیش کمار کا کہنا ہے کہ کبھی بھی کسی بھی سیاسی جماعت کو ختم نہیں بلکہ غیر فعال کیا گیا، اور غیر فعال جماعت کبھی بھی دوبارہ اٹھ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ملک میں کسی جماعت کا نام و نشان ختم نہیں کیا جا سکتا، غیر فعال کی گئی جماعت کبھی بھی دوبارہ اٹھ سکتی ہے۔

سربراہ وزیر اعظم ٹاسک فورس رمیش کمار نے کہا کہ اس وقت ملک میں پلان اے، بی اور سی چل رہے ہیں، ایک میں الیکشن، دوسرے میں الیکشن نہیں اور تیسرا آپ خود سمجھتے ہیں، کبھی کبھار معاملہ اے، بی پر آ جائے تو آسان ہوتا ہے لیکن ابھی تو تینوں ہیں۔

- Advertisement -

انھوں ںے کہا پی ٹی آئی سربراہ کو ان کی حکومت میں کہتا تھا جو کرو گے کل بھگتنا پڑے گا، ن لیگ نے ماضی سے نہیں سیکھا اور آج پھر بدلے لے رہی ہے، جوآج اپنے ہیں کل کو پرائے ہوں گے، جو غلطیاں دہراتا ہے اس سے مالک کی رحمت بھی ختم ہو جاتی ہے۔

رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پی پی کہتی ہے اگر ہم کسی کا فائدہ اٹھائیں گے تو کل ہمیں بھی سامنا کرنا پڑے گا، 2021 میں آصف زرداری سے ملاقات ہوئی تو اس وقت کے وزیر اعظم نے پوچھا کیا ہوا، میں نے کہا سر آپ جا رہے ہیں، انھوں نے کہا نہیں میرے ساتھ سب ہیں، جب ن لیگ کو چھوڑا تو جو مسئلہ اس وقت تھا آج بھی ان کے ساتھ وہی ہے۔

 

استحکام پارٹی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ بس ٹھیک ہی ہے اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہہ سکتا، انھوں نے کہا ابھی حالات دیکھ رہا ہوں آئندہ انتخابات کس پارٹی کی طرف سے لڑنا ہے، جمہوریت اور عزت و احترام دیکھا جائے تو پیپلز پارٹی باقیوں سے بہتر ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں