اشتہار

مہنگی بجلی کی شکایت علامہ اقبال تک پہنچ گئی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگی بجلی کی شکایت علامہ اقبال تک پہنچ گئی، پنجاب پولیس اہلکار کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ، جس میں وہ مجسمے سے شکایت کرتے کہہ رہا ہے کہ مہربانی کرو،بل جمع کرادو۔

تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی کا سوشل میڈیا پر بھی چرچا ہو رہا ہے ، کوئی علامہ اقبال کے مجسمے سے شکوہ کر رہا ہے تو کسی نے بل میں ایک ٹیکس کی بھی نشاندہی کی، جس کا کوئی نام نہیں۔

مہنگی بجلی پر عوام کا غصہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، ساتھ ہی حکومت اور بجلی کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ٹوئٹر پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں پنجاب پولیس کے اہلکار کو علامہ اقبال کے مجسمے سے بجلی کے بلوں میں اضافے کا شکوہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پنجاب پولیس اہلکار مجسمے سے کہتا ہے مہربانی کرو، بل جمع کرادو۔

سینئر صحافی طلعت حسین نے ایک وڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک شخص بجلی بل میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس گنوارہا ہے، قلم سے مارک کرتے کرتے صارف نے ایک ایسے ٹیکس کی بھی نشاہدہی کی جس کا کوئی نام نہیں، لیکن آگے لکھا ہوا ہے مزید ٹیکس۔

ایک صارف نے سولر سسٹم پر ایک گھر چلانے کی لاگت پندرہ لاکھ بتائی ، پھرکچھ فوائد گنوائے اور آخر میں نقصان بتانے بیٹھا تو سر ہی چکرا گیا۔

صارف نے یہی بس نہیں کی، طنز کرتے کہا سولر سسٹم پر اتنا خرچہ کرنے سے بہتر ہے پانچ لاکھ دیکر اپنے بیٹے کو واپڈا میں ملازم لگوا دوں، تنخواہ کے ساتھ بجلی بھی مفت ملے گی۔

خیال رہے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں پر عوام کے غصے نے شدت اختیار کرلی ہے، شہر شہر احتجاج اور ریلیاں نکالی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں