اشتہار

کوئلے کی کان سے 32 ارب روپے کا نادر پتھر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

برازیلیا: برازیل میں کوئلے کی کان میں کھدائی کے دوران مزدوروں کو قیمتی پتھر ملا جسے مالک نے دوسرے شخص کو اربوں روپے مالیت کے عوض فروخت کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  برازیل میں کوئلے کی کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے کان کنوں کو ایسا قیمتی پتھر ملا کہ کان کا مالک بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا، امریکی ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق پتھر کی قیمت 235 ملین پاؤنڈ ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 32 ارب روپے بنتی ہے۔

کان کنوں نے مالک کے حکم پر کھدائی شروع کی تو اس دوران اُن کے سامنے حیران کُن طور پر 363 کلو گرام وزنی سبز فیروزہ آیا جسے مزوروں نے کچرا سمجھ کر علیحدہ رکھ دیا۔

- Advertisement -

مالک جیسے ہی کان میں داخل ہوا تو اُس کی نظر قیمتی پتھر پر پڑی اور اُس نے تمام مزدوروں کو طلب کر کے پتھر کے حوالے سے پوچھنا شروع کیا۔

مزدوروں نے سارا واقعہ سناتے ہوئے مالک کو بتایا کہ کھدائی کے دوران انہیں پتھر نظر آیا تو اُسے سخت محنت کے بعد کاٹ کر نکالا گیا تاکہ کام میں خلل نہ پڑے اور پتھر کو بھی نقصان نہ پہنچے۔ کان میں پتھر سیاہ نظر آرہا تھا تاہم اسے جیسے ہی سورج کی روشنی میں لے جایا گیا تو یہ سبز رنگ میں چمکنے لگا۔

پتھر نکلنے کی خبر شہر میں پھیلی تو مقامی حکومت کے حکام مالک سے پتھر قبضے میں لینے کے لیے کان پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہ پتھر فروخت ہوچکا ہے۔

برازیل میڈیا کے مطابق 363 کلو گرام وزنی انتہائی قیمتی دیو قامت پتھر میں سے 2 لاکھ قیراط اور سبز فیروزہ نکالا جاسکتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں