اشتہار

انڈوں کی زردی سیاہ نکل آئی! حیرت انگیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : ہنس کے انڈوں سے نکلنے والی زردی حیران کن طور پر پیلے رنگ کے بجائے کالے رنگ کی نکل آئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انڈے تو ہر گھر میں کھائے جاتے ہیں کوئی اسے پل فرائی یا کٹاکٹ کی طرح کھاتا ہے تو ہاف فرائی انڈہ کھانا پسند کرتا ہے جس کی زردی کچی ہوتی ہے، چینی شہری نے بھی ناشتے میں انڈہ کھانے کا ارادہ کیا اور اس غرض سے ہنس کا انڈہ توڑا کر پیالے میں نکالا۔

جب چینی شہری کی نظر انڈے کی زردی پر پڑی تو وہ دنگ رہ گیا کیوں کہ انڈے کی زردی پیلے رنگ کے بجائے کالے رنگ کی تھی۔

- Advertisement -

چینی شہری نے انڈے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ انڈے ایک سرمئی ہنس نے دئیے ہیں جس کی زردی کالے رنگ کی ہے جب کہ دیگر ہنس کے انڈوں کی زردی پیلے رنگ کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاہ زردی کے علاوہ ان انڈوں میں اور کوئی چیز غیرمعمولی نہیں جب کہ سفیدی اور خوشبو بھی بلکل درست ہے۔

کالے رنگ کی زردی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو چینی ماہرین نے ژو نامی شہری سے وہ انڈے لیکر ان پر تجزیہ شروع کردیا تاکہ کالے رنگ کی زردی کا راز جان سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں