اشتہار

کراچی میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیو کراچی میں پولیس اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی مقدار میں جان بچانے والی جعلی ادویات اور خام مال برآمد کیا گیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فیکٹری سے دو مینوفیکچرنگ یونٹ، 10 مختلف اقسام کی مشینیں اور ڈائیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، فیکٹری میں مختلف اقسام کی جعلی ادویات بنائی جاتی تھیں۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق اس سلسلے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، فیکٹری میں اینٹی بائیوٹک سمیت کئی ادویات کی نقل بنائی جاتی تھی، ملزمان چھوٹے میڈیکل اسٹورز پر جعلی ادویات فروخت کرتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں