اشتہار

فہد مصطفیٰ کی ہانیہ عامر کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کی ہانیہ عامر کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے۔

شوبز کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ ایک بار پھر ڈرامہ سیریل ’تیری میری کہانی‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں جس میں ان کے ہمراہ ہانیہ عامر موجود ہوں گی۔

فہد مصطفیٰ نو سال کے طویل عرصے کے بعد چھوٹے پردے پر واپسی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

تیری میری کہانی کی لکھاری فرحق اشتیاق ہیں اور اسے بگ بینگ بینر کے تلے نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کی بقیہ اسٹار کاسٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ نے گزشتہ دو سالوں میں چند بڑے ہٹ ڈرامے دیے ہیں جن میں حالیہ بلاک بسٹر ڈیلی سیریل ‘مائی ری’ کے ساتھ ساتھ ‘میں’ اور ‘مجھے پیار پیار ہوا تھا’ شامل ہیں۔

فہد مصطفیٰ کا آخری ڈرامہ ’دسری بیوی‘ (2015) میں تھا، جس میں مہا وارثی اور حریم فاروق شریک تھے۔

ہانیہ عامر کو آخری بار اس سال کے شروع میں وہاج علی اور زاویار نعمان کے ساتھ ‘مجھے پیار ہوا تھا’ میں دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں