اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون خصوصی فہد حسین اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ، وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون خصوصی فہدحسین نے استعفیٰ دے دیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے فہد حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

فہد حسین کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ، جس میں شہباز شریف نے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

- Advertisement -

گزشتہ سال مئی میں فہد حسین کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پبلک پالیسی اور میڈیا کمیونیکیشن پر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

فہد حسین اس سے قبل نجی چینلز کے ساتھ اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں اور اپنے کیریئر میں کئی اشاعتوں کے لیے بھی لکھ چکے ہیں، انہوں نے کئی کرنٹ افیئرز پروگرام کی میزبانی بھی کی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا۔

عرفان قادر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ تھے، وزیر اعظم شہبازشریف نے عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں