تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مہنگائی کیلئے تیار ہوجائیں، فیصل واوڈا نے عوام کو خبردار کردیا

اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مہنگائی کیلئے تیارہوجائیں، غریب آدمی کیلئے 15ویں روزیں تک مہنگائی دگنی سے بھی زیادہ ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو بھی دوربین سےدیکھ رہے ہیں مہنگائی کیلئے تیارہوجائیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کیلئے 15ویں روزیں تک مہنگائی دگنی سے بھی زیادہ ہوجائیں گی، اس وقت ایک عام فیملی کا50ہزارروپےمیں گزارانہیں ہوسکتا، ایک انسان کے لئے 30 سے 35 ہزار میں زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ سارے صوبوں میں سب کو حکومت دے دی گئی ہے، ایک مرتبہ پھر تجربے کیے جارہے ہیں، کارکردگی سب کی دیکھ لیں، کسی کے پاس بھی اب بہت زیادہ اسپیس نہیں ہے۔

آصف زرداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تھپکی دیں گے اور پھر کھینچیں گے پھر ایک وقت آجائے گا کہ آصف زرداری کہیں گے اب بہت ہوگیا، پرائیویٹائزیشن جیسے ہی ہوگی اس کے بعد پیپلزپارٹی کو وفاق میں دیکھ سکتےہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں عدل کا نظام لے آئیں یہ ملک ترقی کر جائے گا، 20سال سےملک میں پرائیویٹائزیشن نہیں ہو رہی، ادارے نقصان کررہے ہیں۔

اتواروالےدن عدالتیں کھلنے کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کیلئے اتوار والے دن عدالتیں کھل سکتی ہیں، کبھی کسی غریب آدمی کیلئے آج تک عدالت اتوار والے دن کھلی ہے، مجبورنہ کیاجائےکہ ان لوگوں کانام بتاؤں جنہوں نےدھرنےمیں بانی پی ٹی آئی کو فون کیا۔

صحافی ارشدشریف سے متعلق انھوں نے کہا کہ صحافی ارشدشریف کےقتل کی تحقیقات نہیں کی جارہی ہیں، صحافی ارشدشریف کاقتل جمہوریت کاقتل ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ مسائل حل کرینگے تو ملک ترقی کرے گااور سیاستدان ترقی نہیں چاہتے، مسائل کاایک ہی حل ہےکہ دوسروں کو موقع دیں، کہیں تو میرٹ لائیں، لوہے کی بیساکھیاں بھی ٹوٹ جائیں گی۔

سابق وزیر نے کہا کہ یہ پہلا ملک ہے جہاں جیل جانے والے سیاستدان پر پھول نچھاور کیے جاتےہیں، جس وزیرخزانہ نے ڈالر 350 پر پہنچایا اس کو وزیرخارجہ بنادیاگیا، جس نےوزارت خزانہ میں ملک تباہ کیااب وزارت خارجہ میں تباہی کرے گا۔

سانحہ 9 مئی کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 9مئی کااحتساب بھی بہت سخت طریقےسےشروع ہونےجارہاہے، 9مئی کے احتساب کیلئے قانون بھی تبدیل کرنا ہوا تو ہوگا لیکن بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی سےمتعلق بیان اچھاہے۔

مریم نواز کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک طرف مولاجٹ،دوسری طرف بزدارٹوکاصوبہ ہے، آئن سٹائن کو اوپر رکھا ہوا ہے، ٹیسٹ کیس رمضان المبارک ہے۔

Comments

- Advertisement -