قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کو اپریل کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے گزشتہ ہفتے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان سمیت سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین شامل تھے۔
فخر زمان نے پاکستان ٹیم کا بڑا مسئلہ حل ہونے کی نوید سنا دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے حال ہی میں ون ڈے میں لگاتار تین سنچریاں جڑی ہیں ان کی اس بے مثال کارکردگی نے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 12 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح یاب بھی کرایا ہے۔
فخر زمان کی اس لاجواب کارکردگی کا صلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دے کرکیا ہے۔
Jis tareeqay se Chapman bhai ne hame T20I me koota tha, mujhe to laga usko hi mile ga. But grateful to all the voters and fans for rooting out for me. 🙌 #Honoured pic.twitter.com/CdZNg9tqnG
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) May 9, 2023
فخر زمان آئی سی سی کا یہ ایوارڈ پلیئر آف کی منتھ کا اعزاز پہلی بار اپنے نام کیا ہے۔
An ace opening batter has been voted April 2023's ICC Men's Player of the Month 🏅
Details 👇
— ICC (@ICC) May 9, 2023
واضح رہے کہ فخر زمان لگاتار تین ون ڈے میچز میں سنچریاں بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں۔ ان سے قبل کپتان بابر اعظم، سعید انور اور ظہیر عباس بھی ون ڈے میچز میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔