اشتہار

غزہ میں قحط کی صورتحال، عالمی ادارہ خوراک نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے غزہ میں ممکنہ قحط کے خطرے کی ایک بار پھر نشاندہی کی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ خوراک شمالی غزہ میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک کا مزید کہنا تھا کہ شمالی غزہ کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی بدترین فاقہ کشی میں مبتلا ہے، دو سال سے کم عمر ہر تین میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکیوں کی اکثریت نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو ناپسند کیا ہے۔

امریکا میں مقیم پولسٹر گیلپ کے ایک نئے سروے کے مطابق 55 فیصد امریکی غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ صرف 36 فیصد نے اس کی منظوری دی۔

گیلپ نے نتیجہ اخذ کیا کہ نومبر کے بعد سے یہ ایک بڑی تبدیلی ہے جب نصف امریکیوں نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کی منظوری دی تھی اور اس وقت 45 فیصد نے نامنظور کیا تھا۔

دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امریکی پچھلے چار مہینوں کے دوران اسرائیل کی کارروائیوں پر زیادہ تنقید کر رہے ہیں۔

روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ کریگا یا نہیں؟ پیوٹن نے واضح کردیا

پولز کے مطابق ڈیموکریٹس کے درمیان اسرائیل کے اقدامات کی منظوری میں 18 فیصد کمی آئی ہے جب کہ ریپبلکنز کی منظوری میں 7 فیصد کمی آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں