تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

بھارتی فلم انڈسٹری کے ’’مکروہ چہرے‘‘ سے پردہ اٹھانے والے معروف اداکار

گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے کے مترادف آج ہم آپ کو ایسے معروف فنکاروں سے ملوائیں گے جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے نام سے مشہور بھارتی فلم انڈسٹری بظاہر چمکتی دمکتی دکھائی دیتی ہے لیکن پردے کے پیچھے جھانکیں تو رنگ اور روشنیوں کی یہ دنیا اتنی بھیانک نظر آتی ہے کہ جس کا جگمگاتے چہرے دیکھنے والے لوگ اندازہ ہی نہیں لگا سکتے ہیں لیکن بھارتی فلم انڈسٹری کے کچھ معروف فنکار ایسے بھی ہیں جو وقتاً فوقتاً اس انڈسٹری کے مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر اس کے بھیانک راز سے دنیا کو آگاہ کرتے رہے ہیں۔

آج ایسے ہی چند بہادر صفت فنکاروں سے آپ کو ملوائیں گے جنہوں نے کسی بھی بات کی پروا کیے بغیر بالی ووڈ انڈسٹری کے چمکتے چہرے کی سیاہی لوگوں کو دکھائی اور اہم ہولناک راز افشا کیے۔

اے آر رحمان:

بالی ووڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان کا نام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں وہ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ سلم ڈاگ ملینیئر کے ذریعے ان کے نام کا ڈنکا عالمی سطح پر بجا اور آسکر ایوارڈ کا حقدار بنایا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ بالی ووڈ میں کچھ ایسے منظم گروہ ہیں جو انہیں پراجیکٹ کرنے کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

گووندا:

ایکشن سے کامیڈی ہیرو کا روپ دھارنے اور کئی سالوں تک بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار گووندا یہ انکشاف کرکے لوگوں بالخصوص اپنے چاہنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا تھا کہ ان کی فلموں کی ناکامی پر انڈسٹری میں کچھ لوگوں نے انہیں اچھوت بنا دیا۔

روینہ ٹنڈن:

90 کی دہائی میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت کروڑوں دلوں کو مسخر کرنے والی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اسی انڈسٹری سے زخم کھائے ہوئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے بتایا تھا کہ یہاں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو آپ کو ناکام کرنے کا منصوب بناتے ہیں تاکہ آپ کو فلم انڈسٹری سے نکالا جاسکے۔

منوج باجپائی:

ورسٹائل اداکار منوج باچپائی بھی اپنے انٹرویوز میں اکثر یہ بات دہرا چکے ہیں کہ بالی ووڈ میں اجنبی افراد کی کوئی عزت نیہں کی جاتی۔ ان کے اس بیان سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے نظریے کو تقویت ملتی ہے۔

دیویا دتہ:

ادکارہ دیویا دتہ بھی بالی ووڈ کے اسی بھیانک روپ کا شکار ہوئیں جب انہیں متعدد مرتبہ آخری منٹ پر پراجیکٹ سے نکالا گیا اور یہ انکشاف اداکارہ خود بھی کرچکی ہیں۔

سونو نگم:

گلوکاری کے شعبے میں اپنا لوہا منوانے والے سینیئر گلوکار سونو نگم بتاتے ہیں کہ میوزک مافیا ہمیشہ یہ بات کہتی ہے کہ میوزک انڈسٹری جلد تباہ ہو جائے گی۔

ابھیناؤ کیشپ:

اداکار ابھیناؤ کیشپ بھی ان فنکاروں میں شامل ہیں جنہیں بالی ووڈ انڈسٹری کے بھیانک روپ کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے معروف بھارتی اداکار سلمان خان کا براہ راست نام لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی فلم ’’بے شرم‘‘ کے خلاف سلمان خان نے منفی مہم چلا کر ان کے کیریئر کو برباد کیا۔

رنویر شورے:

ابھیناؤ کیشپ کی طرح رنویر شورے نے بھی ایک معروف فلمی خاندان پر الزامات عائد کیے۔ تاہم یہ خاندان خان نہیں بلکہ بھٹ فیمیلی ہے۔ رنویر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بھٹ فیملی کی جانب سے پیشہ ورانہ بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا اور ان پر نشہ استعمال کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے۔

Comments

- Advertisement -