تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

اروشی روٹیلا کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟ فرحان سعید نے بتادیا

پاکستان میوزک و ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ اداکار و گلوکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ بالی وڈ فلم میں ڈیبیو کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے آخرہ وقت پر انکار کر دیا۔

اداکار و گلوکار فرحان سعید کی ایک انٹرویو کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک سوال کے جواب میں فرحان سعید نے انکشاف کیا تھا کہ جب ماضی میں انہوں نے اپنے میوزیکل بینڈ ’جل‘ کے ہمراہ بھارت میں پرفارمنس کی تو وہ راتوں رات وہاں مشہور ہوگئے۔

پاکستانی اداکار نے بتایا کہ جب میں جل بینڈ کے ہمراہ بھارت میں پرفارم کیا کرتا تھا ان دنوں بالی وڈ سے مجھے اداکاری کے لیے متعدد پیشکشیں موصول ہوئیں تاہم میں نے انکار کر دیا۔

اداکار نے بتایا کہ متعدد پیشکش موصول ہونے کے بعد ایک فلم سائن کرنے کا ارادہ کیا، جس میں مجھے بھارتی اداکار و سیاسی رہنما متھن چکروتی کے بیٹے ماہاکشے چکروتی اور اروشی روٹیلا کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا، اس میں میرا موسیقار کا ہی کردار تھا۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ فلم میری اور اروشی روٹیلا کی ڈیبیو فلم ہوتی لیکن جب معاملات طے کرنے کی باری آئی تو میں نے فلم کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں اور شکر ہے کہ انکار کر دیا  کیونکہ مذکورہ فلم فلاپ ہو گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -