ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

فرحان سعید اور عروہ حسین کی بیٹی کے عقیقے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین کی ننھی بیٹی کے عقیقے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین نے بیٹی ’جہاں آرا سعید‘ کے عقیقے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عروہ حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے رمضان المبارک سے ایک ہفتہ قبل اپنے ننھی پری کے لیے عقیقے کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہماری بیٹی جہاں آرا اپنے عقیقے کی تقریب میں پہلی بار اپنے پورے خاندان سے ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عقیقے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ میری بیٹی نے میرے بچپن کے جوتے پہنے جوکہ میری والدہ نے کئی سالوں سے سنبھال کر رکھے ہوئے تھے۔

عروہ حسین نے ویڈیو میں بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا تاہم ان کے پیروں کی ویڈیو شیئر کی جس میں ننھی جہاں آراں والدہ کے جوتے پہنی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ فرحان سعید اور عروہ حسین دسمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور رواں سال 3 جنوری کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے جہاں آرا سعید رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں